ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئے ترقیاتی پروگرام میں اراکین اسمبلی کیلئے خوشخبری

نئے ترقیاتی پروگرام میں اراکین اسمبلی کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ریحان گل) نئے ترقیاتی پروگرام میں ارکان اسمبلی کو نوازنے کی تیاریاں، محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کی ذمہ داری وزیراعلی سیکرٹریٹ نے سنبھال لی، محکمانہ سکیموں کے علاوہ ہر رکن اسمبلی کو 20 کروڑ روپے دینے کافیصلہ کرلیا گیا۔  
پنجاب کے نئے ترقیاتی پروگرام کیلئے تیاریاں شروع کردی گئیں، رولز کے تحت سالانہ ترقیاتی پروگرام کی ذمہ داری محکمہ منصوبہ بندی و ترقیاتی کے پاس ہے لیکن ذرائع کا دعوی ہے کہ پی اینڈ ڈی کی بجائے وزیراعلی سیکرٹریٹ نے یہ ذمہ داری سنبھال رکھی ہے۔ پی اینڈ ڈی صرف اجلاس اور مشاورت تک ہی محدود ہے جبکہ ترقیاتی پروگرام کی تیاری وزیراعلی سیکرٹریٹ میں جاری ہے۔

ارکان اسمبلی کو پہلے کتنی سکیمیں اور فنڈز دئیے گئے ہیں تمام معلومات پر مشتمل مکمل ڈیٹا تیار کرلیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق نئے ترقیاتی پروگرام میں خصوصی منصوبے کے ذریعے فی رکن اسمبلی کو 20 کروڑ روپے دینے کی تجویز بھی تیار کر لی گئی،محکموں کی جانب سے دی جانے والی سکیمیں علیحدہ ہوں گی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔