ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دن دیہاڑے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافہ

دن دیہاڑے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عرفان ملک ) صوبائی دارالحکومت میں چوری کی وارداتیں عروج پر پہنچ گئیں، نواب ٹاؤن کے علاقے میں موٹرسائیکل چوری واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی، چور ایک خاتون کے ہمراہ گلی میں پھرتا رہا اور موقع پا کر موٹر سائیکل لے اڑا۔

نواب ٹاؤن میں دو مرد اور ایک خاتون پر مشتمل موٹرسائیکل چور گینگ سرگرم ہوگیا۔  موٹرسائیکل چوری کی فوٹیج میں مرد اور خاتون چور کو سنسان گلی میں ایک گھر کے باہر کھڑی موٹرسائیکل کو چوری کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

چور خاتون کو اگلی گلی میں چھوڑ کر گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل کو چابی لگا کر لے اڑا جبکہ واردات کا مقدمہ تھانہ نواب ٹاؤن میں درج کرلیا گیا ہے تاہم پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔