ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ذاتی مفاد کیلئے سیاسی مخالفین ایک پیج پر آگئے

ذاتی مفاد کیلئے سیاسی مخالفین ایک پیج پر آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ) ارکین اسمبلی سیاست کے میدان میں بھلے ایک دوسرے کے سخت مخالف ہی کیوں نہ ہوں لیکن جہاں بات آئے گی مالی فائدے کی، وہاں یہ سب بھول بھال کے اکٹھےہو جاتےہیں۔ 

پنجاب اسمبلی میں عوامی مسائل حل ہوں یا نہ ہوں ،کورم پورا ہو یا نہ ہو لیکن تنخواہوں کی مانگ میں اضافے کے لئے حکومت اور اپوزیشن ارکین ضرور اکٹھے ہو جاتے ہیں۔ پنجاب اسمبلی میں ارکین اسمبلی کی تنخواہوں کا بل پیش کر دیا گیا۔ بل کے مطابق ارکین اسمبلی کی تنخواہ اور مراعات 83 ہزار روپے ماہانہ سے بڑھا کر دو لاکھ روپے کر نے کی تجویز دی گئی ہے ۔

بنیادی تنخواہ 18 ہزار سے بڑھا کر 80 ہزار ، ڈیلی الاؤنس ایک ہزار سے چار ہزار ، ہاؤس رینٹ 29 ہزار سے 50 ہزار کر نے کی تجویز دی گئی ہے۔ بل میں دی گئی تجویز میں مہمان داری کا ماہانہ الاؤنس 10 ہزار سے بڑھا کر 20 ہزار ، یوٹیلیٹی الاؤنس 6 ہزار سے بڑھا کر 20 ہزار روپے کر نے کی تجویز دی گئی ہے ۔نئے بل کی منظوری کے بعد ار کین اسمبلی کو ایک لاکھ 92 ہزار روپے تنخواہ اور مراعات ملیں گی ۔اس کو کہتے ہیں چوپڑی، وہ بھی ایک نہیں دو دو۔