سٹی42: حکومت پنجاب نے متعدد افسران کو او ایس ڈی بنا دیا، کئی افسران کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق احمد جاوید کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوایڈیشنل ڈپٹی کمشنرہیڈکوراٹرگوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا، محمد شاکرکوڈپٹی سیکرٹری لیبرسےاوایس ڈی بنا دیا گیا، محمود احمد کو ڈپٹی سیکرٹری لیبرتعینات کردیا گیا، محمد طارق مسعود کو ڈپٹی سیکرٹری سیکرٹری محکمہ آبپاشی سےاوایس ڈی بنا کرمحمد آصف رضاکو ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن محکمہ ایری گیشن لگا دیا گیا۔
محمداکرام ملک کوایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیوچکوال تعینات کردیا گیا۔