وزیراعظم عمران خان کی مرغی پال اسکیم ناکام ہوگئی

وزیراعظم عمران خان کی مرغی پال اسکیم ناکام ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) غربت مٹانے کا پی ٹی آئی حکومت کا پہلا منصوبہ ہی ناکام ہوگیا، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پنجاب میں محکمہ لائیو اسٹاک کی مرغی پال اسکیم آئندہ مالی سال کے آغازتک ملتوی کردی گئی۔

محکمہ لائیواسٹاک کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مرغی پال اسکیم پنجاب میں مؤخرکردی گئی ہے۔ حکام کے مطابق 1200 روپے میں ایک مرغا اور 5 مرغیوں پر مشتمل سیٹ ملنا تھا، تاہم مرغیاں اور مرغے کم اور درخواست گزار زیادہ ہو گئے تھے۔

محکمہ لائیواسٹاک ذرائع نے یہ بھی بتایا ہےکہ مرغی پال اسکیم اب نئے مالی سال سے نئی منصوبہ بندی کے ساتھ شروع کی جائے گی اگر اس اسکیم کو جاری رکھا گیا تو جولائی سے مرغی پال اسکیم کا سیٹ 1200 کی بجائے 850 روپے میں دیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے افریقی ممالک سے متاثر ہو کر پاکستان میں مرغی پال اسکیم شروع کی تھی مگر اسکیم سے مستحق افراد مناسب فائدہ نہیں اٹھا سکے، شکایات ملنے پر اس ا سکیم کو روک دیا گیا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer