ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"سیاسی جماعتوں کا ذاتیات پر اکٹھا ہونے کا کوئی فائدہ نہیں"

کیپشن: City42 - Pervaiz Ellahi
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہیٰ کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ملکی مسائل کو حل کر نے کے لیے اکٹھی ہوں تو پھرعوام کو بھی فائدہ ہے، ذاتیات پر اکٹھا ہو نے کا کوئی فائدہ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی نے سوال اٹھایا کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کےدرمیان جو مثیاق جمہوریت ہوا بتایا جائے وہ کس نے توڑا۔ میثاق جمہوریت کا فائدہ تواس وقت ہے جب یہ سیاسی جماعتیں ملکی مسائل پر اکٹھی ہوں۔

چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ ایسی معاشی پالیسیاں بنائی جائیں جن سے معیشت بہتر ہو اور ان کے دور رس نتائج سے عوام کو فائدہ پہنچے۔

Sughra Afzal

Content Writer