(عابد چودھری) شاہدرہ میں جھگڑے کے دوران بیوی نے مبینہ طور پر آہنی راڈ کے وار کر کے شوہر کو قتل کر دیا، پولیس نے خاتون کو حراست میں لیکر مقتول کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔
پولیس کے مطابق شاہدرہ کے علاقہ معراج پارک میں مقبول کا اپنی بیوی سے جھگڑا ہوا جس دوران مقبول کی بیوی نے مبینہ طور پر شوہر کے سر میں آہنی راڈ کے وار کر کے اسے موت کے گھاٹ اُتار دیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کے سر میں چوٹیں آنے کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقبول کی بیوی کو حراست میں لے کر کارروائی کی جا رہی ہے۔