کسٹمز انٹیلی جنس کی کارروائی، پرنٹنگ آلات، سیاہی کی بھاری کھیپ برآمد

کسٹمز انٹیلی جنس کی کارروائی، پرنٹنگ آلات، سیاہی کی بھاری کھیپ برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی:کسٹمز انٹیلی جنس نے شاہدرہ موڑ پر راولپنڈی سے آنے والی مزدہ گاڑی کو روک کر پرنٹنگ آلات، سیاہی اور آٹو پارٹس کی بھاری کھیپ برآمد کرلی.

کسٹمز انٹیلی جنس نے شاہدرہ موڑ پر راولپنڈی سے آنے والی مزدہ گاڑی کو روک کر پرنٹنگ آلات، سیاہی اور آٹو پارٹس کی بھاری کھیپ برآمد کرلی، سمگل شدہ سامان کی مالیت پینتیس لاکھ روپے سے زائد ہے۔

کسٹمز انٹیلی جنس کی ٹیم نے شاہدرہ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے راولپنڈی سے آنے والی مزدہ گاڑی کو تحویل میں لے کر لاکھوں روپے مالیت کا سمگل شدہ سامان برآمد کرلیا۔ نیوکارگو گڈز کا ایل ای ایس فورٹو تھری ون نمبر مزدہ راولپنڈی سے پرنٹنگ آلات سیاہی، گاڑیوں کے آٹو پارٹس، انجن، گیئرکی بھاری کھیپ لے کر حفیظ سنٹر جا رہا تھا۔

کسٹمز انٹیلی جنس حکام کے مطابق مزدہ گاڑی سے برآمد ہونے والے سامان کی مالیت35لاکھ روپے سے زائد ہے۔ کسٹمز انٹیلی جنس کی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر عثمان طارق کی سربراہی میں کارروائی کی ۔ سپرنٹنڈنٹ سلیم اللہ خان، انٹیلی جنس آفیسر ذوالفقارعلی ڈوگر اور حامد بابر چھاپہ مار ٹیم میں شامل تھے۔