ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر خزانہ نے حاتم طائی کی قبر پر لات مار دی،مزدور کی تنخواہ میں5000 روپے اضافہ کا اعلان

Pakistan Federal Budget, Minimum wages, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: نئے مالی سال  2024-2023 کے بجٹ میں جنرل سیلز ٹیکس ایک فیصد بڑھا کر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے حاتم طائی کی قبر پر لات مارتے ہوئے مزدور کم اجرت میں پانچ ہزار روپے ماہانہ کا اضافہ کر دیا۔

غیر سرکاری شعبہ میں کام کرنے والے غیر ہنر مند مزدوروں کو اب تک 32 ہزار روپے ماہانہ بھی  تنخواہ نہیں مل رہی تاہم قانوناً تمام چھوٹے بڑے آجر مزدور کو یہ تنخواہ دینے کے پابند ہیں۔

بدھ کی شام قومی اسمبلی میں اپنی بجٹ تقریر کے دوران وزیر خزانہ اورنگزیب نے مزدور کی کم سے کم تنخواہ  32 ہزار س روپے سے  بڑھا کر37 ہزار کرنےکی تجویز پیش کر دی ۔

مزدور تنظیمیں اس وفاقی بجٹ کی آمد سے پہلے مطالبہ کر رہی ہیں کہ مزدور کی کم سے کم ماہانہ اجرت  70 ہزار روپے مقرر کی جائے۔ وفاقی وزیر خزانہ کی اعلان کردہ اجرت مزدوروں کے مطالبہ سے تقریباً نصف ہے۔