ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈپٹی اٹارنی جنرل سے امریکی قونصلر جین اے ہئیول کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

ڈپٹی اٹارنی جنرل سے امریکی قونصلر جین اے ہئیول کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ سے امریکی قونصلر جین اے ہئیول کی ملاقات ہوئی، جس میں امریکہ اور پاکستان میں بچوں کے حوالگی  کے معاہدے پر عملدرآمد بارے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ 

 یو ایس ایمبیسی کی خاتون امریکی قونصلر جین اے ہئیول اپنے وفد کے ہمراہ اٹارنی جنرل آفس  میں ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ سے ملاقات کی ،جس میں  پاکستان اور امریکہ کے درمیان  بچوں کی حوالگی کے معاہدے، دونوں ملکوں میں بچوں کی غیرقانونی تحویل ،ورکنگ ریلیشن شپ سمیت دیگر عمل کا جائزہ لیا گیا ۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے امریکی  وفد کو پاکستانی عدالتوں کے معاہدے پر عملدرآمد بارے آگاہ کیا۔امریکی وفدنےاٹارنی جنرل آفس کےلاءافسران کی قانونی نکات پر مہارت کو سراہا ۔ 

ملاقات میں وفاق کے لاء افسران نصر احمد مرزا،زین قاضی ودیگر  لاء افسران شامل تھے ۔