ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپر ایٹ راؤنڈ ؛ اپنی جیت، امریکہ کی ہار، نیٹ رن ریٹ اور۔۔۔  کہیں بارش نہ ہو جائے!  

Central Broward Park & Broward County Stadium, ICC T20 world cup, City42,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ راؤنڈ میں پہنچنے کے لئے پاکستان کو  امریکہ کی شکست، اپنی جیت، نیٹ رن ریٹ کے ساتھ اپنے اور امریکہ کے تین میچوں میں بارش نہ ہونے کی بھی ضرورت ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ  میں پاکستان اکینیڈا سے میچ تو جیت گیا لیکن اپنا رن ریٹ گروپ میں شامل امریکہ سے بہتر بنانے کے لئے کینیڈا کو ساڑھے  13 اوورز میں شکست دینے کا ہدف حاصل نہیں کر سکا۔ یہ میچ جیتنے کے بعد پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر امیرکہ سے نیچے تو ہے ہی، اس کے ساتھ پاکستان کا نیٹ رن ریٹ بھی امریکہ سے نمایاں کم ہے۔ 

پاکستان  نے آج اپنا تیسرا اور  اہم ٹی ٹوینٹی میچ  نیویارک میں کینیڈا کے خلاف کھیلا جس میں کینیڈا نے پاکستان کو جیت کے لیے 107 رنز کا ہدف دیا  تھا۔  گرین شرٹس کو  نیٹ رن ریٹ امریکہ سے بہتر کرنے کے لیے 107  رنز کا  ہدف 13 اعشاریہ 5 اوور میں حاصل کرنا لازم تھا تاہم پاکستانی بیٹر   14 اوورز میں صرف  81 رنز ہی بناسکے اور  107 رنز کا ہدف 17 اعشاریہ 3 اوور میں مکمل کیا۔

ورلڈکپ میں اپنا سفر جاری رکھنے کے لیے قومی ٹیم کو  اب نہ صرف اپنا آخری میچ جیتنا ہے  بلکہ اس کے ساتھ امریکا کی بھارت اور آئرلینڈ سے شکست بھی ضروری ہے کیونکہ امریکا نے اگر مزید ایک پوائنٹ بھی حاصل کرلیا تو  پاکستان کا سفر یہیں ختم ہوجائے گا۔

بارش کا فیکٹر

پاکستان کے آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ راؤنڈ میں پہنچنے کے لئے پاکستان کی آخری میچ میں جیت اور امریکہ کی اپنے دونوں میچوں میں شکست ہی ایک تلازمہ بن چکی ہے۔ ان تین میچوں مین سے ایک بھی میچ بارش کے سبب منسوخ ہو گیا تو پاکستان کے ارمانوں پر اوس پڑ جائے گی۔

امریکہ کو اپنا ایک میچ  12 جون کو نیویارک کے اسی نساؤ کاؤنٹی سٹیڈیم میں کھیلنا ہے جہاں آج پاکستان اور کینیڈا کا میچ ہوا ۔

اس کے بعد امریکہ کو  14 جون کو  فلوریڈا کے شہر لارڈ ہل میں  سنٹرول بروورڈ ریجنل پارک میں آئر لینڈ کے ساتھ میچ کھیلنا ہے۔ اس میچ کے دوران بارش کا غیر معمولی امکان بتایا جا رہا ہے۔ 

فلوریڈا کے شہر لاڈرہل میں آئندہ  چند روز  کے دوران بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے اور یہ بارش پاکستان ٹیم کی امیدوں پر  بھی پانی پھیر سکتی ہے۔

مقامی میٹ آفس کی فورکاسٹ ہے کہ 14 جون کو امریکا اور آئرلینڈ کے میچ  کے وقت بارش کا 91 فیصد امکان ہے۔ پاکستان کے لئے  اس میچ میں آئرلینڈ کی جیت لازمی ہے اور میچ واش آؤٹ ہونے کی صورت میں امریکہ کو ایک پوائنٹ مل گیا تو  پاکستانی کھلاڑیوں کا  بیٹھے بٹھائے  واپسی کا ٹکٹ کٹ جائے گا۔

16 جون کو شیڈولڈ پاکستان اور آئرلینڈ کے میچ میں بھی بارش کا 47 فیصد امکان ہے۔ پاکستان کے لئے ضروری ہے کہ یہ میچ نہ صرف مکمل ہو بلکہ پاکستان اس میں بہترین پرفارمنس کے ساتھ اپنا نیٹ رن ریٹ بھی امپروو کر سکے۔