ویب ڈیسک: گوجرانوالہ سے سابق امیدوار حلقہ پی پی 56 ذوالفقار بٹ نے ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری شافع حسین سے سابق امیدوار حلقہ پی پی 56 ذوالفقار بٹ نے ملاقات کی اور ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
چودھری شافع حسین نے ذوالفقار بٹ کو پارٹی میں خوش آمدید کہا،شافع حسین کا کہناتھا کہ ذوالفقار بٹ کی پارٹی میں شمولیت سے گوجرانوالہ میں مسلم لیگ مزید مضبوط اور مستحکم ہو گی، صاف اور شفاف افراد کو پارٹی میں شامل کرنا ترجیح ہے،ان کاکہناتھا کہ موقع ملا تو عوام کی فلاح و بہبود اور ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرینگے۔