جناح ہاؤس حملہ، 12 خواتین کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوا دیا

 جناح ہاؤس حملہ، 12 خواتین کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوا دیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین : انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں 12 خواتین کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوا دیا مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی جبکہ شناخت پریڈ کے بعد پہلی بار پیش ہونے والی چار خواتین کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے سماعت کی ۔مقدمہ میں ملوث خواتین ملزمہ فرح خان ، فائزہ، سعیدہ لطیف، صدف ، صفیہ ،سمیہ ،ساجدہ ،شمائلہ، انیلا اور خالدہ سمیت بارہ خواتین کو عدالت پیش کیا گیا ۔خواتین نے عدالت میں بیان دیا کہ جس دن شناخت پریڈ تھی اس شام بلا کر ہماری ویڈیو بنائی گئی۔ وکلاء نے کہا خواتین ملزمان کا پہلے بھی چار دن کا جسمانی ریمانڈ ہو چکا ہے مزید جسمانی ریمانڈ نہ دیا جائے, مقدمہ سے ڈسچارج کا کیس ہے ۔عدالت اس مقدمہ میں خواتین کو رہا کرنے کا حکم دے۔ادھر جناح ہاؤس حملہ کیس میں عدالت نے ماریہ بلوچ اور عالیہ کشور بھٹی سمیت چار خواتین کا جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا۔