(ویب ڈیسک) معروف بھارتی اداکارہ کی گاڑی کو حادثہ،اداکارہ کی کار کو ٹرک نے ٹکر مار دی۔
۔معروف بھارتی رئیلٹی شو بگ باس سیزن 14 کی فاتح اور اداکارہ روبینہ دلیک کار حادثے میں زخمی ہوگئیں۔ کار حادثے کی اطلاع اداکارہ کے شوہر، ابھینو شکلا نے ٹوئٹر سوشل میڈیا کے ذریعے دی۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں دو گاڑیوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’یہ ہمارے ساتھ ہوا، آپ کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے، فون میں مصروف ٹریفک سگنلز توڑنے والے احمقوں سے ہوشیار رہیں‘۔
Due to the impact I hit my head and lower back, so was in a state of shock, but we ran medical tests,everything is Good….
— Rubina Dilaik (@RubiDilaik) June 11, 2023
Legal action has been taken against the reckless truck driver , but the damage is done! I urge you all to be mindful on road ???????? Rules r for our own safety ! https://t.co/HFB2xpPZVy
بعد ازاں، اداکارہ نے اپنے شوہر کے ٹوئٹ کو اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے اپنی صحت کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کیا۔اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’اس حادثے میں میرے سر اور کمر کے نچلے حصے میں چوٹ لگی ہے جس کی وجہ سے میں صدمے میں مبتلا ہوگئی تھی لیکن اب سب کچھ ٹھیک ہے‘۔اُنہوں نے مزید لکھا کہ’روبینہ اس وقت گاڑی میں تھیں جنہیں طبی امداد کے لیے لے جایا گیا‘۔