ویب ڈیسک: وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کے خلاف قرارداد پیش کردی۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میانوالی ایئربیس پر کھڑے85جہازوں کو جلانے کی کوشش کی گئی، 9مئی کو دو صوبوں میں فوجی تنصیبات پر حملے کیے گئے۔ ایک جماعت اور اس کے قائد نے 9مئی کو تمام حدود پار کردیں۔ملزمان کے خلاف ایک دن کی تاخیر کے بغیر کارروائی کی جائے، ان کی جماعت کے رہنما اور کارکن بھی کارروائیوں سے اظہار لاتعلقی کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کتابوں میں موجود قانون کے مطابق ملٹری کورٹس میں ٹرائل ہوں گے، عالمی اداروں کو کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی نظر نہیں آتی؟ ۔
قومی اسمبلی اجلاس میں جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی کیسز کی فوجی عدالتوں میں بھجوانے کی مخالفت کردی۔