ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہریوں کےمسائل مقررہ وقت میں حل کیے جائیں، نگران وزیراعلیٰ پبجاب  

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے شکایات سیل اور سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کےمختلف شعبوں کامعائنہ کیا اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔

 اس موقع پر افسران وعملہ غیر حاضر تھا اور ایئرکنڈیشنڈ چل رہےتھے جس پر وزیراعلیٰ سخت برہمی کا اظہار کیا اور شکایات سیل کے سربراہ کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا۔

 اس موقع پر وزیراعلیٰ محسن نقوی نے شکایات سیل میں سائلین سے فون پر گفتگو کی اور ان کے مسائل سنے، سائلین کو مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

 اس موقع پر وزیراعلیٰ نے ہدایات جاری کی کہ شہریوں کےمسائل مقررہ وقت میں پورے کیے جائیں۔