ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اکبر چوک فلائی اوور منصوبہ کب تک مکمل ہوگا؟

اکبر چوک فلائی اوور منصوبہ کب تک مکمل ہوگا؟
کیپشن: Akbar Chowk Flyover
سورس: City 42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب: جناح ہسپتال سے مولانا شوکت علی روڈ تا پیکو روڈ سگنل فری روڈ کا  منصوبہ،  ایل ڈی اے نے صرف چند روز میں اکبر چوک فلائی اوور کی 140 میں سے 88 پائلیں مکمل کرلیں ۔
ایل ڈی اے کنٹریکٹرز کی جانب سے آئندہ سات روز میں باقی پائلیں مکمل کرنے کے لئے پلان مرتب کرلیا گیا ہے ۔ نیسپاک کی جانب سے یوٹرنز کی ڈرائینگز تاحال ٹھیکیداروں کے حوالے نہ کی جاسکیں ۔منصوبے پر بھاری مشینری کے ساتھ دن رات کام جاری ہے ۔

ایل ڈی اے کی جانب سے منصوبے کے لئے فنانشل مینجمنٹ میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ منصوبے کی تکمیل کی تاریخ نگران حکومت کی جانب سے چودہ اگست مقرر کی جاچکی ہے ۔ذرائع کے مطابق منصوبے کی تکمیل اور کام کی رفتار فنڈنگ سے مشروط ہے ۔

کابینہ کی جانب سے منصوبے کی فنڈنگ گرانٹ ان ایڈ کی منظوری ہونے کے بعد تاحال عملی طور پر معاملہ التوا کا شکار ہے ۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر