ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جناح ہاؤس حملہ، مزید 4 خواتین جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

جناح ہاؤس حملہ، مزید 4 خواتین جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمالی الدین: جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث مزید 4 خواتین کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہیں مزید 4 روز کیلئے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

 ان چاروں خواتین کو شناخت پریڈ کے بعد پیش کیا گیا تھا، عدالت نے ماریہ بلوچ اور عالیہ کشور بھٹی سمیت چار خواتین کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔ اس موقع پر تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ شناخت پریڈ میں خواتین کی شناخت ہوچکی ہے جبکہ خواتین مقدمہ نمبر 96/23 تھانہ سرور روڈ کے ہنگاموں میں ملوث ہیں۔ خواتین کی جانب سے ثاقب جوئیہ ایڈووکیٹ اور عمر گل ایڈووکیٹ نے دلائل دیے اور خواتین کے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی۔