(سٹی42) روس اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ پر وزیر خارجہ سرگئی لاروف نےمبارکبادیتے ہوئے پیغام دیا کہ پاکستان اور روس کے درمیان باہمی تعاون مزید مضبوط ہوگا،پاکستان اور روس کی 75 سالہ سفارتی تعلقات پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،پاکستانی عوام کو میری طرف سے دلی مبارک قبول ہو۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ ہمیں پاکستانی عوام کی روس اور روسی صدر سے لگاؤ کا اندازہ ہے،ہم پاکستانی عوام کے جذبات کی بہت عزت کرتے ہیں،پاکستان سے تعاون میں مزید بہتری لانا روس کے بھی مفاد میں ہے۔ روسی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں اسٹیل مل روس اور پاکستان کے تعلقات کی بہترین مثال ہے،گڈو پاور پلانٹ بھی پاک روس کے تعلقات کی عکاسی کرتاہے، روس اور پاکستان کے لوگوں کے درمیان اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں،بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور روس کا ویژن ایک ہی ہے ’’ایمان اتحاد اور نتظیم‘‘