ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل، تمام بھارتی کرکٹرز میچ فیس سے محروم

ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل، تمام بھارتی کرکٹرز میچ فیس سے محروم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیم پربھاری جرمانےعائد کردیے گئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق سلو اوور ریٹ پر دونوں ٹیموں پر بھاری جرمانےعائد کیے گئے،  بھارتی ٹیم کو  پوری میچ فیس کا جرمانہ کیا گیا ہے۔آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کےکسی کھلاڑی کو بھی میچ فیس نہیں ملےگی، جب کہ آسٹریلوی ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا 80 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔ 
بھارتی ٹیم نے مقررہ وقت میں 5 جب کہ آسٹریلوی ٹیم نے4 اوورز کم کرائے، آئی سی سی کےقانون کےمطابق سلو اوور ریٹ پر ہرکھلاڑی کو جرمانہ کیا جاتاہے، قانون کےمطابق ایک اوور پر میچ فیس کا 20 فیصدجرمانہ کیا جاتاہے۔

دوسری جانب بھارتی اوپنر شُبمن گِل پر بھی جرمانہ عائد کردیا گیا ہے، شُبمن نےآؤٹ ہونےکے بعدامپائرکےفیصلے پرتنقید کی تھی۔شُبمن گِل آئی سی سی کےآرٹیکل 2.4 کی خلاف ورزی کےمرتکب قرار پائے ہیں، بھارتی اوپنر پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیاگیا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر