ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گاڑیوں کی نئی قیمتیں منظرعام پر، خریداروں کیلئے بڑی خبر

budjet 2022 applay advance tex luxury cars
کیپشن: advance tex luxury cars
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت کی جانب سے 1600 سی سی یا اس سے زائد طاقت کے انجن کی حامل گاڑیوں پر ایڈوانس ٹیکس عائد کردیا گیا۔گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی بڑا اضافہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ صاحب حیثیت طبقے پر ٹیکس بوجھ منتقل کرنے کی ہماری اس پالیسی کے تسلسل میں 1600 سی سی سے زائد کی گاڑیوں پر ایڈوانس ٹیکس بڑھانے کی تجویز ہے۔الیکٹرک انجن کی صورت میں قیمت کا 2 فیصد شرح ایڈوانس ٹیکس بھی وصول کیا جائے گا۔

ٹویوٹا کرولا اٹلس گرینڈ 1800 سی سی میں 3 لاکھ ایڈوانس ٹیکس عائد کیا گیا جس پر قیمت 44 لاکھ 99ہزار سے بڑھ کر 48 لاکھ 59 ہزار ہوچکی ہے، ہنڈائی الینٹرا جی ایل ایس 2000 سی میں 4 لاکھ ایڈوانس ٹیکس کا اضافہ ہونے سے 49 لاکھ 49 ہزار، ہنڈائی ٹکسن 2 ہزار سی سی میں بھی 4 لاکھ ایڈوانس ٹیکس لگایا گیا جس پر قیمت 57 لاکھ 99 ہزار سے بڑھ کر 62 لاکھ 99ہزار پر پہنچ چکی ہے۔

ہنڈائی سوناٹا 2 ہزار سی سی 4 لاکھ ایڈوانس ٹیکس کے بعد 69 لاکھ 99 ہزار،ڈی ایف ایس کے گلوری 3 لاکھ ایڈوانس ٹیکس لگانے پر 51 لاکھ 59 ہزار کی،کِیا اسپورٹیج 2ہزار سی سی4 لاکھ ٹیکس کے بعد 63 لاکھ کی،کِیا سورینٹو  پر 6 لاکھ ایڈوانس ٹیکس لگایا گیا جس پر نئی قیمت 74 لاکھ 99 ہزار،ٹویوٹا فارچیونر پر ایڈوانس ٹیکس 8 لاکھ  اور نئی قیمت 1 کروڑ 26 لاکھ 79 ہزار ہوچکی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer