عامر لیاقت ہالینڈ کیوں جانا چاہتے تھے؟ قریبی دوست کے اہم انکشافات

Aamir Liaquat laid to rest on premises of Abdullah Shah Ghazi\'s shrine in Karachi
کیپشن: Aamir Liaquat Hussain
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ڈاکٹر عامر لیاقت کے انتقال کا معاملہ،ڈاکٹر عامر لیاقت نے آخری ویڈیو بیان میں ملک چھوڑ جانے کا کہا تھا۔عامر لیاقت کہا جانا چاہتے تھے حقائق سامنے آگئے۔

تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے ایم این اے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے انتقال سے کچھ روز قبل ایک ویڈیو بیان دیا تھا کہ وہ پاکستان چھوڑ کرجارہے ہیں اور واپس نہیں آئیں گے، عامرلیاقت کہاں جاناچاہتے تھے؟24 نیوز نے پتہ لگا لیا ۔عامر لیاقت ملک چھوڑ کر ہالینڈ جانا چاہتے تھے۔ہالینڈ کے لیے انہوں نے پارسپورٹ بھی جمع کروا رکھا تھا ۔

عامر لیاقت کے قریبی دوست اسلم رحمان نےبتایا کہ عامر لیاقت ہالینڈ میں دینی تعلیم دینا چاہتے تھے،عامر لیاقت نجی زندگی سے متعلق ویڈیوز سے پریشان تھے ،اس کے علاوہ عامر لیاقت حسین فون پر کہتے تھے ان کی زندگی کو خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ حسین کو صوفی بزرگ عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں سپرد خاک کیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ کلفٹن کے نواحی علاقے جامع مسجد غازی میں بعد نماز عصر ادا کی گئی۔ ان کی نماز جنازہ میں معروف سیاستدان عمران اسماعیل اور فاروق ستار سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ نمازِ جنازہ ان کے صاحبزادے احمد عامر نے پڑھائی تھی۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer