(ویب ڈیسک)مصری شاہ میں مبینہ اغوا کار شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا،شہریوں نے اس کی درگت بنا ڈالی۔
تفصیلات کے مطابق مصری شاہ میں مبینہ اغوا کار شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا،علاقہ مکینوں نے گھوڑے شاہ کے رہائشی خالد کو درگت کا نشانہ بنا کر پولیس کے حوالے کر دیا۔
علاقہ مکینوں نےالزام عائد کیا کہ مبینہ اغوا کار خالد نے پانچ بچے اغوا کئے اور فروخت کر دیے۔
دوسری جانب ایس پی سٹی اخلاق تارڑر کا کہنا ہے کہ حراست میں لئے جانے والے خالد کا ذہنی توازن درست نہیں،ملزم بار بار بیان بدل چکا البتہ تحقیقات جاری ہیں،اخلاق تارڑر کا کہنا ہے کہ بچے اغوا ہونے کی بھی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی اور مبینہ اغوا کار کو پکڑنے والے شہری کی جانب سے بھی درخواست واپس لے لی گئی ہے۔