ویب ڈیسک : فلپائن کےشہر منیلا میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جس میں خاتون نے آن لائن آرڈر میں فرائیڈ چکن کی جگہ تولیہ فرائی کرکے بھجوا دیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق فلپائن کے شہر منیلا میں ایک عجیب و غریب واقعہ اُس وقت دیکھنے کو ملا کہ جب خاتون نےآن لائن آرڈر میں فرائیڈ چکن کی جگہ تولیہ فرائی کرکے بھجوادیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق منیلا سے تعلق رکھے والی ایلیک پیریز نامی خاتون نےایک معروف فاسٹ فوڈ ریستوران سے فرائیڈ چکن آرڈر کیا تھا۔ خاتون کو جب اُن کا آرڈر ڈیلیور کیا گیا تو خاتون نے اپنے بیٹے کے لیے فرائیڈ چکن کا ٹکڑا کاٹنے کی کوشش کی جس میں وہ ناکام رہیں کیونکہ وہ بہت سخت تھا۔
جب خاتون چھری سے کوشش کرنے میں ناکام رہیں تو اُنہوں نے اپنے ہاتھوں کا استعمال کیا اور جب اُنہوں فرائیڈ چکن توڑی تو وہ حیران و پریشان ہوگئیں کیونکہ اُس میں چکن کی جگہ تولیہ فرائی کیا ہواتھا۔
خاتون نےاپنےغصےکااظہار کرنے کیلئےسوشل میڈیاکارُخ کیا اوراپنےفیس بُک اکاؤنٹ پراپنےکھانےکےآرڈرکی تصویریں اورویڈیوز شیئر کیں۔
اس کےساتھ ہی خاتون نےریستوران مالکان کی غفلت پراُنہیں خوب تنقیدکانشانہ بھی بنایا،دیکھتےہی دیکھتےہی خاتون کےآرڈرکی ویڈیوزدُنیابھرمیں وائرل ہوگئی ہیں۔