(ویب ڈیسک) محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ لاہور میں اگر ٹریفک کو کنٹرول نہ کیا گیا تو حد رفتار 25 کلومیٹر رہ جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کی جانب سے بہت اہم انکشافات کیے گئے ہیں۔ محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے ٹريفک کی بہتری کے لیئے 10سالہ پلان حکومت کو دے دیا ہے جس میں ٹرانسپورٹ، ٹریفک مینجمنٹ اور سڑکوں کی توسیع کے لیئے 7 کھرب 78 ارب روپے کے فنڈز مانگے گئے ہیں۔
محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لاہور کے 17 پبلک روٹس پر صرف 220 بسیں ہیں جبکہ آٹو اور چنگچی رکشے ٹريفک کی روانی کو متاثر کرنے کی بڑی وجہ بنتے ہیں۔ شہر میں فوری طور پر 1ہزار 575 بسوں کی ضرورت ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ فنڈز ملیں تو لاہور میں 10سال کے عرصے میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنایا جاسکتا ہے جبکہ ان فنڈز سے سڑکوں پر فٹ پاتھ بھی 10 فٹ تک چوڑے کیے جائیں گے۔ اور اگر لاہور کی ٹریفک کے نظام کو بہتر نہ کیا گیا تو حد رفتار صرف 25 کلو میٹر رہ جائے گی۔
کیپشن: Vehicle speed limit in Lahore will be reduced to 25 km!
Stay tuned with 24 News HD Android App