سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، پنشن میں 10 فیصد ایڈہاک اضافہ

Govt Employees
کیپشن: Govt Employees
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (شہزاد خان، علی رامے، فصیح اللہ ،فاران یامین) وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، پنشن میں 10 فیصد ایڈہاک اضافہ کر دیا گیا، کم سے کم تنخواہ 20 ہزا ر مقرر جبکہ تنخواہ دار طبقے پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگے گا، ہرگھرانے کو صحت کارڈ ملے گا، نوجوانوں کو کاروبار کیلئے 5 لاکھ تک بلاسود قرض ملے گا، کیپٹل گین ٹیکس 15 فیصد سے گھٹا کر ساڑھے 12 فیصد کر دیا گیا۔

وزیرخزانہ شوکت ترین نے 8 ہزار 487 ارب روپے کا وفاقی بجٹ پیش کیا۔ اگلے مالی سال کیلئے معاشی ترقی کا ہدف 4.8 فیصد رکھا گیا، وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد ایڈہاک اضافہ، پنشن میں 10 فیصد اضافہ اور کم سے کم تنخواہ 20 ہزار روپے ماہانہ مقرر کی گئی ہے۔ مقامی حکومتوں کے انتخابات اور نئی مردم شماری کیلئے 5،5ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، پی آئی اے کیلئے 20 ارب اور اسٹیل ملز کے لیے 16ارب روپے امداد کی تجویز رکھی گئی ہے، اینٹی ریپ فنڈ کیلئے 10 کروڑ روپے، ہائر ایجوکیشن کمیشن کیلئے 66 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

بجٹ تقریر میں وزیر خزانہ نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا، حکومت نے ای کامرس کو سیلز ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا، بجٹ میں آئی ٹی زون کیلئے پلانٹ، مشینری ، سازو سامان اور خام مال پر ٹیکس چھوٹ کی تجویز دی گئی ہے۔

شوکت ترین نے کہا کہ موبائل سروسز پر ودہولڈنگ ٹیکس 8 فیصد تک بتدریج کم کیا جائے گا، بجٹ میں زرعی شعبے کے لیے 12 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، زرعی اجناس کے گوداموں کو ٹیکس چھوٹ دینے کی تجویز ہے، ٹڈی دل اور فوڈ سیکیورٹی پروجیکٹ کے لیے ایک ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، چاول، گندم، کپاس، گنے اور دالوں کی پیداوار بڑھانے کے لیے 2 ارب روپے، زیتون کی کاشت بڑھانے کے لیے ایک ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔بجٹ میں زرعی شعبے کیلئے 12 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

 وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیلی فون کالز، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ مہنگا،3 منٹ کی کال، انٹرنیٹ ڈیٹا کے استعمال، ایس ایم ایس پرٹیکس لگے گا۔ موبائل فون صارفین پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں ڈھائی فیصد کمی، 10 فیصد پر آگئی، مقامی موبائل سستا اور باہر سے آنیوالا مزید مہنگا ہوگا، آن لائن خرید و فروخت پر ٹیکس لگے گا.

ذرائع کے مطابق بجٹ میں میک اپ کا سامان اور پرفیوم بھی مہنگا ہوگیا، بینکوں سے رقم نکلوانے پر ودہولڈنگ ٹیکس ختم، سٹاک مارکیٹ، مارجن فنانسنگ، فضائی سفر، ڈیبٹ کریڈٹ کارڈ پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم، کتابوں، رسالوں، زرعی آلات کو ود ہولڈنگ ٹیکس سے استثنیٰ کردیا گیا، آئی ٹی پر ٹیکس چھوٹ، پھلوں کے رس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم، قرآن پاک کی اشاعت کیلئے معیاری کاغذ کی درآمد پربھی ٹیکس نہیں لگے گا۔

بجٹ میں الیکٹرک اور 850 سی سی گاڑیاں سستی، مقامی طور پر بننے والی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 17 سے کم کر کے 12 فیصد کرنے کا اعلان کیا گیا ، ٹیکسٹائل سیکٹر کی بہتری کیلئے دھاگے پر درآمدی ٹیکس سے استثنیٰ، سوتی دھاگے پر 5 فیصد ڈیوٹی ختم کردی گئی۔ 

Sughra Afzal

Content Writer