( عرفان ملک، فہد علی ) شہر میں مختلف کار چور گینگز سرگرم عمل، رواں سال ابتک دو سو چھبیس مہنگی گاڑیاں چوری کی جا چکی ہیں۔
کار چوروں کے مختلف گینگ ایک بار پھر ہوئے شہر میں سرگرم ہوگئے ہیں، مارکیٹس ہوں یا گلی محلے، گاڑیاں ہوئیں غیر محفوظ، اچھے سے اچھے لاک چند سیکنڈز میں ان لاک اور چور گاڑی لیکر فرار ہونے لگے ہیں۔
لیاقت آباد میں شہری کی مہنگی گاڑی چوری کر لی گئی۔گاڑی چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ پولیس نے مقدمہ تو درج کر لیا تاہم گاڑی تاحال ریکور نہ ہوئی۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال کے پہلے پانچ ماہ میں دو سو چھبیس کاریں اور دیگر گاڑیاں چوری کی جا چکی ہیں جن کو تلاش کرنے کے لیے پولیس سرگرم ہے۔
لاک ڈاؤن کے دوران شہر میں ڈکیتی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہونے لگا ہے۔ چائنہ سکیم گجر پورہ تھانے کی حدود میں تین ڈاکووں نے دن دھاڑے دکان سے ایک لاکھ نقدی لوٹ لی۔
شہر بھر میں جاری جزوی لاک ڈاؤن کے دوران لاہور پولیس شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام نظر آنے لگی۔ چائنہ سکیم میں دن دھاڑے ڈکیتی کے دوران تین ڈاکووں نے ہول سیل کی دکان میں واردات کرتے ہوئے دکاندار سے ایک لاکھ سترہ ہزار نقدی لوٹ لی۔ متاثرہ شہری کی جانب سے تھانہ گجر پورہ میں مقدمہ کے اندارج کے لیے درخواست دے دی گئی ہے مگر تاحال مقدمہ درج نہیں کیا جا سکا۔