( عمر اسلم ) نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کو ٹویٹ کے ذریعے خراج تحسین کہتی ہیں حمزہ شہباز کو سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا، شریف خاندان کو حمزہ شہباز پر فخر ہے۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف کو کوٹ لکھپت میں ایک سال ہوگیا اس حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے ان کی کزن نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کو سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا جبکہ مشرف دور میں بھی حمزہ شہباز نے ڈٹ کر مقابلہ کیا تھا۔
مریم نواز کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کی بیٹی سماویہ اپنے والد کی جدائی میں انہیں یاد کرتی ہوگی لیکن یاد رکھو کہ اللہ تعالی صبر کرنے والوں کو اجر ضرور دیتا ہے جبکہ شریف خاندان کو حمزہ شہباز پر فخر ہے۔
Stood like a rock against Musharaf's authoritarian regime for years, still standing strong, facing & fighting victimisation, a decade later. Your daughter Samaviya must be missing those little moments & snuggles but remember, Allah rewards patience. We are all proud of you Hamza. pic.twitter.com/3emrGCR3Hs
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) June 12, 2020