پنجاب پولیس کے مزید 108 اہلکاروں میں کورونا کی تصدیق

پنجاب پولیس کے مزید 108 اہلکاروں میں کورونا کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی ) پنجاب پولیس کے دو افسران نے کورونا وائرس کو شکست دے دی رپورٹس نیگیٹو آگئیں جبکہ دو روز میں 108 ملازمین مہلک مرض کا شکار ہوگئے، صوبہ بھر میں تعداد 1032 ہوگئی۔

پنجاب پولیس کے 2 اعلیٰ افسران نے کورونا وائرس کو شکست دیدی ہے۔ دس روز قبل کورونا وائرس کا شکار ہونے والے ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب سہیل سکھیرا اور اے آئی جی فنانس ڈاکٹر آصف شہزاد کا ری ٹیسٹ نیگٹیو آ گیا ہے جبکہ ری کنفرمیشن ٹیسٹ کے سیمپلز بھی آج بھجوادیے جائیں گے۔

دوسری جانب سے 2 روز میں پولیس کے مزید 108 ملازمین کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جس کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ اہلکاروں وافسران کی تعداد 1032ہو گئی ہے۔ 577 اہلکار و افسران مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ 455 اہلکار کورونا وائرس کو شکست دیکر گھروں کو چلے گئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق اب تک 22 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ 18 ہزار کے قریب کے ٹیسٹ نیگیٹو جبکہ 2800 سے زائد اہلکاروں کے ٹیسٹوں کے رزلٹ تاحال انتظار ہے۔ کورونا وائرس سے پولیس کے شہدا کی تعداد 7 ہو چکی ہے۔

آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے اور متاثرہ ملازمین کی مکمل نگہداشت کے ساتھ ساتھ علاج ومعالجہ پر خصوصی توجہ دینے کا حکم دیا گیا ہے۔

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ صوبہ پنجاب متاثر ہوا جہاں اب تک 45 ہزار 463 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں 15 ہزار 787، سندھ میں 46 ہزار 828،اسلام آباد میں 6 ہزار 236، بلوچستان میں 7 ہزار 673، آزاد کشمیر میں 534 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 18 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ملک بھر میں اب تک  کورونا وائرس سے متاثرہ 38 ہزار 547 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔