ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وبا  کے پیش نظر نئے مالی سال میں صوبائی ٹیکس وصولی کا ہدف کم ہوگا

کورونا وبا  کے پیش نظر نئے مالی سال میں صوبائی ٹیکس وصولی کا ہدف کم ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی رامے: پنجاب میں  کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر نئے مالی سال میں صوبائی ٹیکس وصولی کا ہدف کم ہوگا، آئندہ مالی سال میں صوبائی ٹیکس کا ہدف نئے مالی سال کی  نسبت 21.9 فیصد کم مقرر کرنے کی تجویز ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال صوبائی ٹیکس وصولی  کے لئے 230 ارب روپے کا تخمینہ لگایا ہے، ذرائع  کا کہنا ہے کہ جو رواں مالی سال کے 295 ارب روپے کی ٹیکس وصولی کے ہدف میں 64 ارب کے مقابلے میں کم ہے جبکہ مجموعی ٹیکس وصولی میں پنجاب ریونیو اتھارٹی کو آئندہ مالی سال  کے لئے 125 ارب روپے کا ہدف مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

بورڈ آف ریونیو  کے لئے آئندہ مالی سال  کے لئے ٹیکس وصولی کا ہدف 65 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو ٹیکس وصولی کا ہدف 32 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی۔ ذرائع کے مطابق محکمہ انرجی کو7 ارب روپے اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو 50 کروڑ روپے ٹیکس وصولی کا ہدف دینے کی تجویز ہے۔

دوسری جانب نئے مالی سال میں فنانس بل کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سےبنائی گئی آر ایم سی کمیٹی کی سفارشات کے مطابق لوگوں کو سیلز ٹیکس میں ریلیف دیا جارہا ہے، کمیٹی نے ریسٹورنٹس، بیوٹی پارلرز اور سیلون پر کیش کی صورت میں بل ادا کرنے پر 16 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی ہے، اگر شہری ڈیبٹ کارڈ اور کریڈٹ کارڈ پر بل جمع کرائیں گے تو ٹیکس 5 فیصد عائد کرنے کی تجویز ہے۔

محکمہ خزانہ ذرائع نےبتایا ہ

ے کہ دیگر شعبوں میں معاشی حالت ابتر ہونے پر ٹیکس کی شرح کو  کم کیا جائے گا، صحت کے شعبہ میں تمام ٹیکسز کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے نئے مالی سال میں ختم کرنے کی تجویز ہے، جبکہ ہوٹلز،  میرج ہالز، کیٹرنگ اور شامیانہ پر ٹیکس کم کرکے صرف 5 فیصد عائد کرنے کی تجویز ہے، ڈیجیٹل پلیٹ فارم، ٹورآپریٹر، جم اور فٹنس کلب پر 5 فیصد ٹیکس عائد کرنےکی تجویززیرغور ہے۔

 

 

 

      

Shazia Bashir

Content Writer