ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایف ایف کی پہلی خاتون سیکرٹری منیزے زینلی نے چارج سنبھال لیا

پی ایف ایف کی پہلی خاتون سیکرٹری منیزے زینلی نے چارج سنبھال لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد: پی ایف ایف کی پہلی خاتون سیکرٹری منیزے زینلی نے فٹبال ہائوس میں کام کا آغاز کر دیا۔ کہتی ہیں سیاست سے تعلق نہیں، نارملائزیشن ملک میں کمیٹی فٹبال کی بہتری چاہتی ہے۔


سیکرٹری پاکستان فٹ بال فیڈریشن ( پی ایف ایف) منیزے زینلی نے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد فٹبال ہاوس لاہور میں اپنا شروع کیا ہے، منیزے کا کہنا ہے کہ پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی فیفا کی ہدایت پر پاکستان میں فٹبال کی بہتری کیلئے کام کر رہی ہے، فیڈریشن کا تمام سٹاف فیفا کی ہدایت پر بھرتی کیا گیا ہے۔

سیکرٹری پی ایف ایف نے بتایا کہ تمام سٹاف کی تنخواہیں مارکیٹ کے مطابق ادا کی جا رہی ہیں جبکہ سابق فیڈریشنز کے عہدیدار نارملائزیشن کمیٹی کے کام میں ساتھ دے رہے ہیں، منیزے زینلی نے کہا کہ کسی پر پابندی نہیں لگا رہے جو نارملائزیشن کمیٹی کےخلاف کام کرئے گا اس پر کارروائی کرینگے۔

یاد رہے  پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے مینڈیٹ میں 31 دسمبر 2020 تک توسیع کردی گئی ہے۔ فیفا نے پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کو لکھے گئے خط میں بتایا ہے کہ بیورو آف فیفا کونسل نے 14 مئی 2020 کو مینڈیٹ میں توسیع کا فیصلہ کیا تھا۔ اس خط میں کہا گیا ہے کہ بیورو نے پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کی متعدد پہلوؤں میں نمایاں پیشرفت دیکھی ہے اور یہ کہ اب پی ایف ایف کے پاس ایک عملی انتظامیہ موجود ہے جو فٹ بال کی سرگرمیوں کو چلانے کی قابلیت رکھتی ہے۔

اس میں مزید کہا گیا کہ COVID-19 نے نارملائزیشن کمیٹی کی پیشرفت میں خلل ڈالا ہے اور اس لئے یہ توقع نہیں کی جاسکتی تھی کہ پی ایف ایف کے انتخابات اس سے پہلے کے مینڈیٹ یعنی 15 جون 2020 تک مکمل کرا دیے جایٌنگے۔ بیورو نے دسمبر 2020 کے اختتام تک پی ایف ایف کانگریس کے انعقاد کی پیش گوئی کی ہے پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے چیرمین حمزہ خان نے کمیٹی کے دیگر ممبروں کی نمانٌدگی کرتے ہوے کہا کہ فیفا کا یہ عمل قابلِ تعریف ہے کہ اس نے ہماری درخواست کو مدنظر رکھتے ہوئے مینڈیٹ میں توسیع کی ہے۔ ہم پی ایف ایف این سی میں اعتماد رکھنے کے لیے فیفا اور اے ایف سی کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں اور کوشش کریں گے کہ انتخابات کو بروقت انجام دیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer