لاہور کو دو ہفتوں کیلئے مکمل بند کرنے کی تجویز

لاہور کو دو ہفتوں کیلئے مکمل بند کرنے کی تجویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور میں کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کی وجہ سے لاہور  کے لئے مینجمنٹ کی علیحدہ موثر پالیسی  بنانے کے لئے تجاویز مرتب کر لی گئی، لاہور کو  پیر سے دو ہفتوں کے لئے مکمل بند کرنے کی تجویز  دی گئی ہے، اربن ڈویلپمنٹ کے ذریعے زیادہ متاثرہ علاقوں کی جیوٹیگنگ کرلی گئی ہے، وزیراعظم  عمران خان کل منظوری دیں گے۔

 

ذرائع کے مطابق اربن ڈویلپمنٹ کے ذریعے زیادہ متاثرہ علاقوں کی جیوٹیگنگ کرلی گئی اور  جیو ٹیگنگ میں زیادہ کیسز اور متاثرہ علاقوں کی نشاندہی کی گئی ہے ان علاقوں کو بند کیا جائے گا یا پابندیاں عائد کی جائیں گی اور وزیراعظم سے کل منظوری لی جائے گی۔

 

 ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو کل بریفنگ دی جائے گی اور متاثرہ علاقوں اور زیادہ کیسز آنے والے علاقوں کو کس طرح ہینڈل کرنا ہے اس بارے  بھی وزیراعظم کو بریف کیا جائے گا، ماہرین پر مشتمل گروپ کی سفارشات کی روشنی میں لاہور کے لئے علیحدہ ماڈل بنا لیا گیا ہے، ایوان وزیراعلی سے لاہور میں کورونا کی صورتحال کو مانیٹر کیا جائے گا۔

 

 لاہور کے داخلی و خارجی راستوں کو بند کرنے یا نہ کرنے پر بھی کل حتمی فیصلہ کیا جائےگا اور اشیائے خورونوش کی دکانوں کے اوقات کار بھی دوبارہ ری شیڈول کئے جا سکتے ہیں، لاک ڈاون کے دوران صرف میڈیکل سٹورز  اور اشیائے خورونوش کی دکانیں ہی مخصوص اوقات کار میں کھلیں گی۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پے در پے وار جاری ہیں، لاہور میں وائرس سے اموات 300 ہو گئیں ،  1168 نئے مریض،  کیسز  کی مجموعی تعداد 22 ہزار 749 ،  تشویشناک مریضوں میں بھی اضافہ،  105 مریض آئی سی یو  اور 119 وینٹی لیٹرز پر موجود، ہیں،  سابق ایڈیشنل آئی جی پنجاب میجر ریٹائرڈ مشتاق وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔

دوسری جانب کورنا خطرنا ک فیز میں داخل ہوگیا ہے،  وبا پھیلاؤ کےسبب سرکاری ہسپتالوں کے ایچ ڈی یو اور آئی سی یو یونٹس میں گنجائش ختم ہو گئی، جناح ہسپتال اور جنرل ہسپتال میں تشویشناک مریضوں کے خصوصی وارڈز کے تمام بیڈز بھر گئے، سروسز میں 93 فیصد اورمیو ہسپتال کے ایچ ڈی یو ،  آئی سی یو  میں 80فیصد بیڈز فل  اور  کوٹ خواجہ سعید، یکی گیٹ ہسپتال میں تشویشناک مریضوں کیلئے جگہ ختم ہو گئی۔

Shazia Bashir

Content Writer