پاکستان میں کورونا بے قابو، ایک دن میں 101 اموات، 5834 نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا بے قابو، ایک دن میں 101 اموات، 5834 نئے کیسز رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) چین کےشہر ووہان سے جنم لینے والے خطرناک کورونا وائرس کی دنیا بھر میں تباہ کاریاں جاری ہیں، دنیا بھر میں اب تک قاتل وائرس سے4 لاکھ 23 ہزار 866 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 75 لاکھ 98 ہزار 201 تک جا پہنچی ہے، دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر  32 لاکھ 84 ہزار افراد ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیر علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں جن میں سے 53 ہزار916 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 38 لاکھ 42ہزار 805 مریض صحتیاب ہوگئے۔

  پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا تشویشناک حد تک پھیل گئی،  ملک میں24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 101 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 2410ہوگئی جبکہ 5 ہزار 834 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 26 ہزار 573 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5834 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،  اب تک  7 لاکھ 80 ہزار 825  افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، نئے کیسز سامنے آنے کے بعد میں ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 19 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

  کورونا وائرس سے سب سے زیادہ صوبہ پنجاب متاثر ہوا جہاں اب تک 45 ہزار 463 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں 15 ہزار 787، سندھ میں 46 ہزار 828،اسلام آباد میں 6 ہزار 236، بلوچستان میں 7 ہزار 673، آزاد کشمیر میں 534 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 18 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ملک بھر میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ 38 ہزار 547 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے ایک روز میں 101 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعدہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2410 تک پہنچ گئی، کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات بھی پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 841 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، خیبر پختونخوا میں 619، اسلام آباد میں 62، سندھ میں 738، بلوچستان میں 73،گلگت بلتستان میں 14، اور آزاد کشمیر میں 9 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

بڑھتے کیسز کی وجہ سے ملک بھر کے ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے جگہ کم پڑ گئی، لاہور جنرل ہسپتال اور پی کے ایل آئی کے ہائی ڈیپنڈینسی یونٹ اور آئی سی یو مکمل بھر گئے ہیں، جناح ہسپتال کے ہائی ڈیپنڈینسی یونٹ میں بھی کوئی بیڈ مزید کورونا کے مریض کے لیے خالی نہیں رہا، نشتر ہسپتال بھی کورونا  مریضوں سے بھر گیا ۔

Sughra Afzal

Content Writer