ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک ارب افراد غریب ہوجائیں گے !!

ایک ارب افراد غریب ہوجائیں گے !!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42 :   کورونا وائرس نے دنیا کو یکسر تبدیل کرکے رکھ دیا ہے ،وائرس اپنی تباہ کاریاں روکنے  کا نام نہیں لے رہا۔اب تک 76 لاکھ  سے زائد کیس ہوچکے ہیں،مرنیوالوں کی تعداد4 لاکھ  23 ہزار سے زیادہ  ہوچکی ہے،جبکہ38لاکھ کے لگ بھگ صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔تمام ممالک نے  کورونا وائرس  کا پھیلائو روکنے کیلئے مختلف بندشیں لگا رکھی ہیں، فضائی آپریشن بند ہیں تو پبلک ٹرانسپورٹ بھی نہیں چل رہی ۔اب آہستہ آہستہ      لاک ڈائون میں نرمی کی جارہی ہے،لیکن  کچھ ممالک میں صورتحال ابتر ہوتی جارہی ہے،اس ابتر صورتحال کے پیش نظر بھاری جرمانے عائد کیے جارہے ہیں۔

ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کرونا وبا کے نتیجے میں دنیا میں غریب ترین افراد کی یومیہ آمدنی میں 50 کروڑ ڈالرز کی کمی واقع ہو رہی ہے جس سے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں ایک ارب سے زیادہ افراد متاثر ہوں گے ۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کنگز کالج لندن اور آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی کی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ درمیانی آمدنی والے ترقی پذیر ممالک میں ڈرامائی طور پر غربت میں اضافہ ہونے کا اندیشہ ہے، جہاں کروڑوں افراد خط غربت سے ذرا سا ہی اوپر رہتے ہیں۔


ایشیائی ممالک جیسے پاکستان، بنگلہ دیش، بھارت، انڈونیشیا اور فلپائن میں کرونا وبا کے باعث لاک ڈاؤن نے معاشی سرگرمیوں کو متاثر کیا جس سے ان ممالک کو معاشی بدحالی کا سامنا ہے۔کنگز کالج لندن میں بین الاقوامی ترقی کے پروفیسر اور اس رپورٹ کے شریک مصنفین میں سے ایک اینڈی سمنر نے کہا  کہ وبائی مرض تیزی سے ترقی پذیر ممالک کے لیے معاشی بحران کی شکل اختیار کر رہا ہے۔' ڈویلپمنٹ اکنامکس ریسرچ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک بدتر صورتحال میں انتہائی غربت میں مبتلا افراد ، جن کی یومیہ آمدنی  1.90 ڈالر تک ہے، کی تعداد 70 کروڑ سے بڑھ کر 1.1 ارب ہوجائے گی۔ اگر کوئی ایکشن نہ لیا گیا تو یہ بحران عالمی غربت کو کم کرنے کی میں پیش رفت کو 20 یا 30 سال تک روک سکتا ہے۔'

Azhar Thiraj

Senior Content Writer