ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم کے دورہ لاہور کا شیڈول تبدیل

وزیراعظم کے دورہ لاہور کا شیڈول تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہور کا شیڈول تبدیل ہوگیا، وزیر اعظم کل کی بجائے آج شام ہی لاہور پہنچیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہور کا شیڈول تبدیل ہوگیا، ہفتے کی بجائے آج شام ہی لاہور پہنچیں گے۔وزیراعظم کابینہ کے خصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے۔اجلاس میں پنجاب کے بجٹ پر انہیں بریفنگ دی جائے گی۔وزیراعظم کو کورونا کے انسداد کے لئے کیے جانے والے اقدامات پر بریف کیا جائے گا۔

ہسپتالوں میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات پر بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا جائے گا۔انسداد کورونا کے لئے ایس او پیز پر کتنا عملدرآمد ہورہا ہے وزیراعظم کو آگاہ کیا جائے گا۔اجلاس میں وزراء کی کارکردگی بھی موضوع بحث ہوگی۔وزیراعظم کی صدارت میں اجلاس میں اہم فیصلے بھی کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت آج 88 کھرب روپے سے زائد کا بجٹ پیش کر ے گی، اس حوالے سے وزیراعظم کی زیر صدرات آج دوپہر اجلاس منعقد ہوگا، بجٹ خراجات کا تخمینہ 7600 ارب ہو گا یا زیادہ حتمی فیصلہ اجلاس میں کیا جائے گا۔ پنجاب کیلئے آئندہ مالی سال  کے  بجٹ میں مجموعی آمدنی کا تخمینہ 23 کھرب 80 ارب روپے لگایا گیا ہے جو رواں مالی سال کے لیے آمدنی کے مجموعی تخمینے  23 کھرب 60 کروڑ روپے کے مقابلے میں 4 کھرب  97ارب روپے زائد ہے ۔

 محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق پنجاب حکومت کا مالی بحران کے باوجود آئندہ مالی سال کا  بجٹ سرپلس ہوگا، نئے مالی سال 21 -2020 کا  بجٹ 210 ارب روپے کا سرپلس  بجٹ ہوگا جبکہ پنجاب حکومت کا آئندہ مالی سال میں اخراجات کا تخمینہ   2179ارب روپے ہو گا جبکہ مجموعی صوبائی اخراجات میں کرنٹ اخراجات کا حجم  1427 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے۔

 پنجاب کا آئندہ مالی سال کا  بجٹ تئیس کھرب روپے سے زائد ہونے کا امکان ہے، پنجاب آئندہ مالی سال کے لئے کورونا کے باعث صحت کے لئے بھاری  بجٹ مختص کرے گا جبکہ ترقیاتی  بجٹ میں بھی اضافے کا امکان ہے ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer