لاہور میں کورونا کیساتھ ڈینگی بھی تباہی پھیلانے کو تیار

لاہور میں کورونا کیساتھ ڈینگی بھی تباہی پھیلانے کو تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کینٹ (عثمان علیم)عالمگیر وبا کورونا وائرس کے بعد ڈینگی بھی صوبائی دارالحکومت میں سر اُٹھانے لگا، عزیز بھٹی اور کینٹ زون میں گزشتہ چھ روز میں 140 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا، تلفی اور ڈینگی سپرے کو یقینی بنایا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم کی زیر صدارت ٹاؤن ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم کو عزیز بھٹی ٹاؤن میں ڈینگی سرویلنس کے حوالے سے گزشتہ چھ روز کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی، اجلاس میں بتایا گیا کہ عزیز بھٹی زون میں 68 فیصد ہاٹ سپاٹس کی چیکنگ کی گئی، 114 ان ڈور اور05 آؤٹ ڈور لاروا کی تصدیق ہوئی، جن کی تلفی کو یقینی بنایا گیا، زیرالتوا 10 ڈی وی آرز کو فوری حل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ کینٹ زون میں 65 فیصد ہاٹ سپاٹس کی چیکنگ کی گئی، جہاں 20 ان ڈور اور 01 آؤٹ ڈور لاروا کی تصدیق ہوئی جن کی تلفی کو یقینی بنایا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم نے زیر التوا 02 ڈی وی آرز کو بھی فوری حل کرنے کی ہدایت کی۔

طبی ماہرین کے مطابق ڈینگی مچھر کے کاٹنے کا صبح سویرے اور غروب آفتاب کے وقت خطرہ زیادہ ہوتا ہے، ان اوقات میں لمبی آستین والی قمیض  پہنی جائے، بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلا جائے، کسی بھی جگہ گھر میں پانی جمع نہ ہونے دیا جائے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہےکہ پودوں اور بیلوں کی کیاریوں میں مچھر مار سپرے کرائی جائے، جسم کے کھلے حصے، منہ اور بازوؤں پر مچھر بھگانے والا لوشن لگایا جائے، گھروں اور دفاتر میں مچھر مار سپرے، کوائل اور میٹ کا استعمال کیا جائے، کھڑکیاں اور دروازے بند رکھے جائیں،  ڈینگی بخار کی نمایاں علامات میں تیز بخار ،سر درد ،متلی ،جوڑوں اور پٹھوں میں شدید درد اور ڈائریا شامل ہیں۔

واضح رہےکہ عالمگیر وبا  کورونا وائرس نے لاہور میں ڈیرے ڈال لیے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1168 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعدشہر  میں کورونا مریضوں کی تعداد 22 ہزار 752 تک پہنچ گئی، اب تک  کورونا وائرس کے باعث300افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer