فخر امام:دور حاضر میں لززہ خیزوارداتوں کا ہونا معمول بن چکا ہے، سگے بہن، بھائی، عزیز و اقارب ایک دوسرے کے خون کے پیاس ہوچکے ہیں، سبزہ زار کے علاقے میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو لین دین کے تنازع پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سبزہ زار کے علاقے کھاڑک نالے کے قریب رہائش پذیر سلمان خالد کا اپنے بڑے بھائی سلطان کے ساتھ پیسوں کے لین دین کا تنازعہ چلا آرہا تھا،دونوں بھائیوں میں دفتر میں تلخ کلامی ہوگئی جس پر بڑا بھائی نے سلطان ساتھیوں کےساتھ مل کر فائرنگ کرکے سلمان خالد کو شدید زخمی کردیا۔
زخمی کو فوری تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، بڑا بھائی ملزم سلطان موقع سے فرار ہوگیا، پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں،جلد گرفتارکرلیا جائے گا ۔ پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کروا کے تفتیش شروع کردی ہے۔
اس سے قبل لاہور کے علاقہ شفیق آباد میں قتل کی ہولناک واردات سامنے آئی تھی جہاں سگے بھائی نے اپنے بھائی کو ابدی نیند سلا دیا تھا، شہزاد چھت پرسو رہا تھا کہ امتیاز نےسوئےہوئےبھائی پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کےباعث شہزاد زخموں کی تاب نہ لاتےہوئےموقع پر دم توڑ گیا،و اقعہ کے بعد ملزم امتیاز فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔
قتل کی لزرہ خیزواردات کے بعد پولیس جائے وقوعہ پہنچی اورموقع سےشواہد اکٹھے کر کےمقتول کی لاش مردہ خانے منتقل کردیا، پلویس کا کہناتھا کہ واردات کامقدمہ درج کرکےمزید کارروائی کی جارہی ہے، قاتل جلد قانون کی گرفت میں ہوگا۔
واضح رہے کہ صوبائی دارالحکومت میں قتل و غارت جیسی لرزہ خیز وارداتوں کا آئے دن ہونا معمول بن چکا ہے اور پولیس ایسے قاتلوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے کے لئے مسلسل ناکام نظر آرہی ہے۔ ڈاکے، چوریاں، قتل و غارت ،زیادتی جیسی وارداتیں تھمنے کی بجائے دن بہ دن بڑھ رہیں ہیں جس کی وجہ سے شہر کی صورتحال بد سے بدترین ہوتی جارہی ہے، اور نیا طلوع ہونے والاسورج غروب ہوتے ہی اپنے ساتھ کئی جانوں کو لے جاتا ہے اور خوشیاں غموں میں بدل جاتی ہیں۔