(زین مدنی) معروف گلوکار نصیر احمد خواجہ کا نیا گانا "گل حبیبی" ریلیز کردیا گیا، جس کا میوزک مجتبیٰ علی نے ترتیب دیا ہے
گانے کی ویڈیو میں اداکارہ خوشبو خان نے نصیر خواجہ کے ساتھ ماڈلنگ کی ہے، گانے کی ویڈیو کی ڈائریکشن پپو سمراٹ نے دی ہے اور گانا ایس ایم گولڈ کمپنی نے ریلیز کیا ہے،گانے میں خوشبو خان منفرد انداز میں نصیر احمد خواجہ کے ساتھ ماڈلنگ کررہی ہیں۔
خوشبو کا کہنا ہے کہ انہوں نے اب تک بے شمار ویڈیوز میں کام کیا ہے لیکن اس گل حبیبی گانے کی ویڈیو کرکے انہیں بہت ہی اچھا لگا۔ گانے کی ویڈیو تمام میوزک ویب سائٹس پر بھی دیکھی جا سکتی ہے۔