(قذافی بٹ) اپوزیشن نے بجٹ اجلاس میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا، احتجاج کی حکمت عملی ترتیب دینے کیلئے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی مشاورتی بیٹھک کل ہوگی۔
پیپلز پارٹی آصف علی زرداری جبکہ مسلم لیگ (ن) حمزہ شہباز کی گرفتاری پر اسمبلی میں احتجاج کرے گی، دونوں جماعتیں کل پنجاب اسمبلی میں مشترکہ حکمت عملی مرتب کرنے کیلئےاکٹھی ہونگی، مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا۔
اجلاس میں اپوزیشن کی اسمبلی میں مشترکہ حکمت عملی پر غور ہوگا، پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل ہوگا، پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے پہلے سپیکر پنجاب اسمبلی نے بھی اسمبلی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے، بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں اجلاس کا ایجنڈا طے کیا جائے گا۔