ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی آئی اے نے حج آپریشن 2019 کی تیاریاں مکمل کرلیں

پی آئی اے نے حج آپریشن 2019 کی تیاریاں مکمل کرلیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد  سعید) پی آئی اے نے حج آپریشن 2019 کی تیاریاں مکمل کرلیں، پی آئی اے 318حج و شیڈول پروازوں کے ذریعے 84 ہزار عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچائے گی۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے حکام نے حج آپریشن کے حوالے سے تیاریاں مکمل کر لیں، حج آپریشن سے متلق شیڈول سٹی فورٹی ٹو کو موصول، شیڈول کے مطابق پی آئی اے کی پہلی حج پروازاسلام آباد سے 300 سے زائد عازمین کو لیکر جدہ روانہ ہوگی۔ اسلام آباد سے 14 ہزار 40، کراچی سے15125 ، لاہور سے14922 ، پشاور سے 8750، سیالکوٹ سے 4300، ملتان سے 5300 ،فیصل آباد سے1700،کوئٹہ سے8794 جبکہ سکھر639 کے حجاج کو حجاز مقددس پہنچایا جائے گا۔

  پی آئی اے جدہ اور مدینہ کیلئے اپنا حج پرواز آپریٹ کرے گی اور حج آپریشن میں بوئنگ777 طیارہ آپریٹ کرے گی۔  ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے حج پروازوں کا شیڈول وزارت مذہبی اموراور سعودی عرب کی جنرل سول ایوی اتھارٹی کو شیڈول بھجوا دیا، ذرائع کے مطابق پی آئی اے حج آپریشن 4 جولائی سے شروع کرے گی اور 5 اگست تک آپریشن جاری رہے گا۔

 جبکہ حجاج کرام کی وطن واپسی 17اگست سے شروع  ہوگی اور14 ستمبر تک حاجیوں کو وطن واپسی کا آپریشن جاری رہے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer