سٹی42: صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے کوئی تحریک نہیں چلانی، آصف زرداری اور حمزہ شہباز کی گرفتاری کے بعد جو ردعمل سامنے آیا اس سے واضح ہوگیا ہے کہ تحریک نہیں چلےگی، حکومت بجٹ میں اتنا ہی ریلیف دے سکتی ہے جتنےاس کے پاس وسائل ہیں۔
پریس کا نفرنس کرتے ہوئےصوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کے پروڈکشن آڈرجاری کرنے کی حمایت کرنے سے پہلے شہباز شریف اپنے ماضی کے بیانات پر ایک نظر ڈال لیتے، اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریوں کے بعد جوردعمل سامنےآیا ہےاس سے واضع ہوگیا ہے کہ تحریک نہیں چلے گی۔
راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کو حکومت کی صورت میں ایسا گھر ملا ہےجو پوری طرح مقروض ہے، کوشش ہے کہ عوام دوست بجٹ پیش کیا جائے۔ صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کے پروڈکشن آڈر جاری کرنا سپیکر کی صوابداید ہے، اگر جرنیلوں اور سیاستدانوں کا احتساب ہو سکتا ہے تو پھر سب کا ہونا چاہیے، قاضی فائزعیسیٰ کے ریفرنس سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔