(علی رامے) حکومت نےبجٹ میں مہنگائی میں پسے افسران اور ملازمین کی تنخواہوں میں کٹ لگا دیا، گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہ میں صرف 10 فیصد اضافہ کیا گیا۔
مالی مشکلات کے پیش نظر حکومت نے وفاقی بجٹ میں افسران اور ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا جبکہ سینئر گریڈ کے حامل افسران کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق گریڈ ایک سے گریڈ 16 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا، گریڈ 17 سے 20کے سرکاری افسروں کی تنخواہوں میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا،جبکہ گریڈ 21 سے گریڈ 22 کے افسروں کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔