ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سگندل باپ نے پھول جیسے بیٹے کی جان لے لی

سگندل باپ نے پھول جیسے بیٹے کی جان لے لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی ساہی ) تھانہ گرین ٹاؤن کی حدود باگڑیاں چوک کے قریب سنگدل مسیحی باپ نے دوسری بیوی کے ساتھ مل کرایک بیٹے کو قتل دوسرے کو شدید زخمی کرکے فرار ہوگیا۔

تھانہ گرین ٹاؤن کے علاقہ فیروز پارک کا رہائشی پرویز اپنے دو بیٹوں 9 سالہ داؤد اور 6 سالہ یشواز کو چار ماہ قبل لے کر دوسری بیوی کے پاس چلا گیا جہاں وہ دونوں بچوں پر تشدد کرتا تھا۔ پہلی بیوی یاسمین کے مطابق پرویز پہلے بھی تشدد کرتا تھا اور اکثر بچوں کو ساتھ لے جاتا تھا۔

آج جب وہ بچوں کو لے واپس گھر آیا تو داؤد تشدد کی وجہ سے دم توڑ چکا تھا جبکہ یشواز خمی تھا جس کو ہسپتال علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردی ہے جبکہ بچوں کا والد پرویز موقع سے فرار ہوگیا ہے جس کی گرفتارری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔