جمنا میں طغیانی کا 35 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، دہلی کے نواح میں سیلاب ، دفعہ144نافذ

The water level in Yamuna river breaks 35 years record, Delhi faces flood threat, City42
کیپشن: بھارت کے دارالحکومت دہلی کی نواحی آبادیاں اس وقت دریائے جمنا کے سیلاب کے پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں اور  دہلی کے آبپاشی اور فلڈ کنٹرول ڈپارٹمنٹ نے بتایا  ہےکہ دریا کے پانی کی سطح میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ اگلے دو دنوں میں اتراکھنڈ میں بھاری سے بہت بھاری بارش جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: دہلی میں دریائے جمنا میں بدھ کے روز  پانی 207.89 میٹر تک پہنچ گیا، جس نے 1978  کے 207.49 میٹر   پانی کا ریکارڈ  توڑ دیا، دریا کنارے  کے کئی علاقوں میں سیلاب آ گیا، وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے صورتحال پر ہنگامی میٹنگ بلا لی ہے اور  جمنا نگر ہریانہ میں ہتھنی کنڈ بیراج سے جمنا میں پانی تھوڑا چھوڑنے کی درخواست بھی کر دی ہے۔

بھارت کے زرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی اطلاعات کے مطابق دہلی کے نواح میں جمنا دریا کے قریب گھروں اور بازاروں میں پانی داخل ہونے سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

سنگین صورتحال کے پیش نظر، دہلی پولیس نے شہر کے سیلاب زدہ علاقوں میں سی آر پی سی دفعہ 144 کے تحت کئی پابندیاں نافذ کر دی ہیں ان میں چار یا اس سے زیادہ لوگوں کے غیر قانونی جمع ہونے اور گروپ کی شکل میں عوامی نقل و حرکت پر پابندی بھی شامل ہے۔

سنٹرل واٹر کمیشن (سی ڈبلیو سی) کے فلڈ مانیٹرنگ پورٹل کے مطابق دہلی کے پرانے ریلوے پل پر پانی کی سطح بدھ کی صبح 4 بجے 207 میٹر کے نشان کو عبور کر گئی، جمنا میں اتنا زیادہ پانی2013 کے بعد پہلی بار  دیکھا جا رہاہے۔ بدھ کی شام 4 بجے تک پانی کی سطح 207.71 میٹر تک بڑھ گئی۔

بھارت کے دارالحکومت دہلی کی نواحی آبادیاں اس وقت دریائے جمنا کے سیلاب کے پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں اور 

دہلی کے آبپاشی اور فلڈ کنٹرول ڈپارٹمنٹ نے بتایا  ہےکہ دریا کے پانی کی سطح میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ اگلے دو دنوں میں اتراکھنڈ میں بھاری سے بہت بھاری بارش جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

دوسری طرف خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے بتایا ہے کہ  دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجری وال نے آج مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو لکھے ایک خط میں درخواست کی ہے کہ "اگر ممکن ہو تو ہتھنی کنڈ بیراج سے پانی محدود رفتار سے چھوڑا جائے"۔

VIDEO | Visuals of Hathnikund barrage, Yamuna Nagar, Haryana. In a letter to Union Home Minister Amit Shah earlier today, Delhi CM Arvind Kejriwal requested that "if possible, the water from Hathnikund barrage be released in limited speed". pic.twitter.com/4b7srP91gc

نئی دہلی کے صحافی الوک کے این مشرا نے بدھ کی رات گیارہ بجے بتایا کہ جمنا میں پانی کا لیول مزید بڑھ کر 208 میٹر ہو گیا ہے۔  کہا جا رہا ہے کہ جمنا میں پانی کی سطح جمعرات کی صبح تک مزید بڑھے گی۔