نامور شاعر محسن نقوی کے26 سال پرانے قتل کیس میں پیش رفت نہ ہو سکی

 نامور شاعر محسن نقوی کے26 سال پرانے قتل کیس میں پیش رفت نہ ہو سکی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین : نامور شاعر محسن نقوی کے26 سال پرانے قتل کیس میں پیش رفت نہ ہو سکی،سی ٹی ڈی افسران مقدمہ کا ریکارڈ تلاش کرنے میں ناکام ہو گئے۔ عدالت نے مدعی مقدمہ کو کیس کی پیروی کیلئے وکیل سمیت طلب کر لیا،  مزید سماعت 7 اگست کوہوگی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نےنامور شاعر محسن نقوی کے26 سال پرانے قتل کیس کےملزم کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ملزم اجمل عرف اکرم لاہوری نے بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست دائر کی ہوئی ہے۔ سی ٹی ڈی افسران مقدمہ کا ریکارڈ تلاش کرنے میں ناکام ہو گئے ۔عدالت کو بتایا گیا کہ تھانہ اقبال ٹاؤن سے کیس کی کاپیاں لے کر مقدمہ کا نیا ریکارڈ مرتب کیا جا رہا ہے۔مدعی مقدمہ بھی کیس کی پیروی نہیں کر رہا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر مدعی مقدمہ کو وکیل سمیت طلب کر تےہوئے سماعت 7 اگست تک ملتوی کردی۔عدالت نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سےغفلت کےذمہ دارافسروں کیخلاف اندراج مقدمہ سےمتعلق رپورٹ بھی طلب کی ہے ۔ ملزم پر 1996 میں شاعر محسن نقوی کو قتل کرنےکاالزام ہے۔ تھانہ اقبال ٹاؤن نےملزم کیخلاف 1996 میں مقدمہ درج کیا تھا۔ملزم کئی سال سےقتل کے دیگر مقدمات میں قید ہے۔