ویب ڈیسک: دریائے چناب میں پانی کی سطح میں اضافہ، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی جھنگ پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کھروڑاباقر اور دیگر علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا، دریا میں پانی کی صورتحال کا جائزہ لیا، زیر آب دیہات کا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نےدریا میں پانی کی صورتحال کو ہمہ وقت مانیٹر کرنےاور زیر آب دیہات میں امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔
محسن نقوی نے ہدایت کی کہ انسانی جانوں کے تحفظ کے لئے دریا کے بیڈمیں موجود آبادیوں کا انخلاء جلداز جلد یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ آبپاشی،پی ڈی ایم اے،ریسکیو1122کو الرٹ کر دیا ہے۔
زیر آب دیہات کا تفصیلی وزٹ کر کے تمام صورتحال کا خود جائزہ لیا ہے ۔ امدادی سرگرمیوں اور ریلیف کے کاموں کے حوالے سے انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔
محسن نقوی نے میڈیا کو بتایا کہ دریائے چناب کے بیڈ میں موجود 40 دیہات میں پانی آیا ہے اور48 ہزارافراد متاثر ہوئے
متاثرہ افراد کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے امدادی و میڈیکل کیمپس قائم کر دیئے ہیں۔
دریا کے بیڈ کے اندر موجود آبادیوں کا انخلاء ان کے تحفظ کے لئے ضروری ہے۔
پوری کوشش ہے کہ کوئی جانی نقصان نہ ہو ۔
بعض دیہات میں 3 سے 4 فٹ تک پانی موجود ہے۔
دریائے چناب میں کھروڑا باقر کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
سانپ کے کاٹنے کے علاج کی ویکسین اوردیگر ضروری ادویات میڈیکل کیمپس میں موجود ہیں۔
میڈیکل کیمپس میں لوگوں کو علاج معالجے کی اچھی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
دریائے چناب کے باعث اراضی دریا برد ہونے کے بارے میں کمشنر فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
جھنگ سمیت پنجاب کے تمام چھوٹے شہروں میں سیوریج کا مسئلہ موجود ہے۔
سیوریج کے ایشو کو حل کرنے کی کوشش کریں گے ۔
ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جھنگ میں علاج معالجے کی سہولتوں کو بہتر بنائیں گے۔
کم وسائل کے باوجود سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز بہترین پرفارم کر رہے ہیں۔
محسن نقوی نے بتایا کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کے پاس وسائل ایک بچے کے علاج کے ہیں اور علاج 5 بچوں کا کررہے ہیں۔ ہسپتالوں میں مریضوں کےرش کے مطابق بستروں کی تعداد بڑھانا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔
جرائم کو کنٹرول کرنے کے لئے صوبہ بھر میں مزید پولیس چوکیاں قائم کی جا رہی ہیں۔
وزیراعلیٰ کے دورہ کے موقع پر کمشنر فیصل آباد ڈویژن نے امدادی سرگرمیوں، ریلیف اور میڈیکل سہولتوں کی فراہمی کیلئے کئے گئے انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی۔
محسن نقوی کو دریائے چناب میں پانی کی آمد و اخراج کے بارے میں بریفنگ دی گئی
صوبائی وزیر منصور قادر، کمشنر فیصل آباد ڈویژن، آر پی او فیصل آباد، سیکرٹری صحت، ڈپٹی کمشنر و ڈی پی او جھنگ بھی اس موقع پر موجود تھے