ویب ڈیسک: مہنگائی سے ستائی عوام کو آج وزیراعظم کی جانب سے بڑی خوشخبری ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت میں واضح کمی کے بعد مہنگائی کے ستائے عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بھی جھنگ میں انتخابی مہم کے دوران بڑی خوشخبری کا عندیہ دے چکی ہیں۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ برا وقت گزرگیا ہے اور اب قوم کو خوشخبریاں ملیں گی۔