ویب ڈیسک: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کا ایک اور کارنامہ، عیدالاضحیٰ کے موقع پر سفرکرنے والے مسافروں کے ساتھ 35 ہزار فٹ کی بلندی پر عید منا کر عید کی خوشیوں کو چار چاند لگا دیے۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا عید کے موقع پر خصوصی انتظام، عیدالاضحیٰ کے روز سفر کرنے والے مسافروں کے ساتھ 35 ہزار فٹ کی بلندی پر عید منائی، اس موقع پرعید کا خصوصی کیک بھی کاٹا گیا۔ اندرونِ ملک پروازوں پر مسافروں کے ساتھ خوشیاں بانٹنے کے لیے عید کے کیک کے ساتھ بریانی اور منہ میٹھا کرنے کے لیے شیر خرما بھی مسافروں کو پیش کیا گیا۔
مسافروں نے پے آئی اے کہ اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا جبکہ پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جہاز پر موجود مسافر چاہے گھروں کو جا رہے ہوں یا گھر سے نکلے ہوں، جہاز پر ان کو اپنائیت دینا پی آئی اے کی روایات رہی ہیں۔
پی آئی اے کے ترجمان نے اس سلسلے میں پی آئی اے کے آفیشل پیج پراس موقع پر بنائی گئی تصاویر بھی جاری کیں ۔
As part of #eiduladha2022 festivities, #PIA celebrated the occasion with special Eid cakes and meal menu, onboard domestic flights, with our valued guests. We strive to make the traveling experience as homely as possible, because PIA is truly, Pakistan's own airline. pic.twitter.com/CuB1FaBkhb
— PIA (@Official_PIA) July 11, 2022