ویب ڈیسک:عید قرباں کا آج تیسرا روز ہے، سنت ابراہیمی کی پیروی میں آج بھی ملک بھر میں قربانی کا سلسلہ جاری رہے گا۔
شہریوں کی جانب سے گوشت رشتہ داروں، دوستوں اور مستحق افراد میں تقسیم کیا جارہا ہے۔مختلف شہروں میں گھروں کے اندر گوشت کے چٹ پٹے پکوانوں کے دستر خوان سجے ہیں تو کہیں پر بریانی بنی ہے۔
شہری قورمہ، تکوں اور سجی سے بھی مہمان نوازی کررہے ہیں۔