ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یہ بجلی منصوبوں میں ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکے ، شہبازشریف

یہ بجلی منصوبوں میں ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکے ، شہبازشریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نے کہاہے کہ 2013 میں 20 ،20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ تھی، نواز شریف دور میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ خالہ جی کا واڑا نہیں تھا،پی ٹی آئی کے 3 سالہ دور میں لوڈشیڈنگ دوبارہ لوٹ آئی ، بجلی کے منصوبوں میں دن رات کرپشن ڈھونڈتے رہے ایک دھیلے کی کرپشن نہیں ملی، بھکی حویلی بہادر شاہ سمیت کسی منصوبے میں کرپشن ان کو نہیں ملی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہاکہ 2013 میں 20 ،20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ تھی، نواز شریف کی قیادت میں 2018 تک لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوگیا، اس کے باجود کہ پی ٹی آئی کے دھرنوں سے معیشت کو نقصان پہنچا تھا ،پی ٹی آئی کے 3 سالہ دور میں لوڈشیڈنگ دوبارہ لوٹ آئی ،آتا نہیں دوبارہ گزرا ہوا زمانہ لیکن عمران خان نیازی لوڈشیڈنگ کا دور واپس لے آئے۔

 اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نے کہاکہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے میں نے مینار پاکستان دھرنا دیا،کابینہ اجلاس کئے ،پی ٹی آئی نے پاور پلانٹس کیوں لگائے اگر بجلی پوری تھی، عمران خان نیازی کہتا تھا مسلم لیگ ن نے اضافی بجلی پیدا کی تو پھر آج لوڈشیڈنگ کیوں ہے۔

شہبازشریف نے کہاکہ بجلی کے منصوبوں میں دن رات کرپشن ڈھونڈتے رہے ایک دھیلے کی کرپشن نہیں ملی، بھکی حویلی بہادر شاہ سمیت کسی منصوبے میں کرپشن ان کو نہیں ملی،آج 4 سے 8 گھنٹے اوسطاً لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے،صدر ن لیگ نے کہاکہ نواز شریف دور میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ خالہ جی کا واڑا نہیں تھا۔

انہوں نے کہاکہ کسی مسلم لیگی رہنما کے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی،ڈھائی سو ارب روپے کی ریکارڈ بچت ہوئی بجلی کے منصوبوں میں ،بجلی کی پیداوار کیلئے دنیا کی جدید ٹیکنالوجی لائے،تریموں کے پاور پلانٹ نے دسمبر 2019 میں فعال ہونا تھا لیکن آج تک نہیں ہوا،تریموں کا پاور 1263 میگاواٹ کا پلانٹ اب تک بند پڑا ہے،تریموں پاور پلانٹ نہ چلنے سے 35 ارب کا نقصان ہوا۔

شہبازشریف نے کہاکہ ہائیڈل پاور سستی ہوتی ہے لیکن کوئی منصوبہ پی ٹی آئی نہیں بنا سکی،گدو کا منصوبہ 9 لاکھ ڈالر میں لگا، بھکی حویلی بہادر شاہ بلوکی 4 لاکھ 63 ہزار ڈالر میں لگے، تریموں 4 لاکھ 11 ہزار میں لگنا تھا جو التوا میں ڈال دیا،انہوں نے کہاکہ تبدیلی والوں نے قوم کو معاشی اور سماجی لحاظ سے تباہ حال کر دیا۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نے کہاکہ جی ای والوں نے تعریف کی کہ اتنے سستے پاور پلانٹ اور کہیں نہیں لگے،حکمران لوڈشیڈنگ کے حوالے سے سفید جھوٹ بول رہے ہیں،مٹیاری سے لاہور تک جو لائن بچھانے کا آغاز کیا پی ٹی آئی حکومت ایک انچ کا اضافہ نہیں کر سکی ۔

شہبازشریف نے کہاکہ اگر سرکار بجلی نہیں خریدے گی تو کپیسٹی کاسٹ ادا کی جائے گی ، اگر کپیسٹی کاسٹ دینا ہے وہ تو سرکاری منصوبوں کی سرکار کو ہی جانی ہے،ان کاکہناتھا کہ نہ مہنگائی کم کی نہ بےروزگاری، قوم سے کپیسٹی کاسٹ پر فراڈ کر رہے ہیں، مشرف دور میں فرنس اور ڈیزل پر پلانٹ لگائے گئے مشرف دور میں ڈیزل پر چلنے والے پلانٹس کی قیمت 15 روپے گیس پر مکمل خرچ 10 روپے ہے،فرنس آئل 15 روپے یونٹ گیس کی 10 روپے اس سے سستے کون مائی کا لال لگائے گا۔

صدر ن لیگ نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے سستے بجلی کے منصوبے لگانے کا شرف ہمیں دیا، طویل المدتی گیس معاہدے سستے ترین ہم نے کئے ،فرنس اور ڈیزل مافیا نے گیس کے معاہدے نہیں ہونے دیئے،ساہیوال پورٹ قاسم، حب میں کوئلے کے پلانٹس تھرمل میں سستے ترین ہیں،ساہیوال کا پلانٹ 22 ماہ میں لگا ۔

انہوں نے کہاکہ ساہیوال جیسا پلانٹ خودچین میں 32 ماہ میں لگا،پورٹ قاسم کا پلانٹ بھی ساہیوال کول پلانٹ کے 7 ماہ بعد چلا ،بروقت پاور پلانٹ منصوبے لگا کر اربوں روپے کا قوم کو فائدہ پہنچا۔

شہبازشریف نے کہاکہ میں نے چینی حکومت کو راضی کیا کہ سال کا 2 فیصد سالانہ منافع صحت ،تعلیم پرخرچ کرنے کا معاہدہ کیا ، جان لڑا کر دکھی قوم کے مداوے کیلئے منصوبے لگائے لیکن نیب نیازی گٹھ جوڑ نے الٹا الزام لگایا،انہوں نے کہاکہ ہم نے 2 ایل این جی ٹرمینل لگائے انہوں نے کچھ بھی نہیں کیا،اپنی ذات کیلئے نہیں عام آدمی کیلئے بجلی منصوبوں کیلئے انویسٹرز کی منت کی ،اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ نواز شریف سٹیٹس مین ہیں جس سے بجلی کے پلانٹ لگے، دنیا کی تاریخ کے سستے اور ماڈرن ترین پاور پلانٹ لگائے۔